فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپےکی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں