پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپےکاہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر 206619 روپے ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2284 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل ہوکر 2304 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں