بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی شخصیت اور شاندار اداکاری کے باعث جہاں کروڑوں فینز کے دلوں پر راج کرتے ہیں وہیں ان کی دولت میں بھی بے شمار اضافہ ہورہا ہے جس کی تازہ فہرست سامنے آئی ہے۔
امریکی جریدے فوربز پرIMDb سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرفہرست 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ خان سرفہرست ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ150کروڑ سے 250 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سینئر اداکار رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ شاہ رخ سے کچھ کم یعنی 115کروڑسے 170 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر بھارتی اداکار جوزف وجے ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ 130کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے تک لیتے ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر موجود بالی وڈ اداکار پربھاس کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ بھارتی روپوں تک ہے۔
رپورٹ میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے کیوں کہ ان کی ایک فلم کا معاوضہ 100کروڑ سے275کروڑ بھارتی روپے تک ہے۔
مزید برآں بالی وڈ کے تیسرے اور مشہور خان سلمان خان رواں برس زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 سے 150کروڑ بھارتی روپے ہے۔