پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے گائنی وارڈ میں متعدد مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔
ورثا کا الزام ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے گائنی وارڈ میں مخصوص انجیکشن لگنے کے بعد متعدد خواتین مریضوں کی حالات بگڑ گئی۔
ایڈیشنل ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر فائق کا کہنا ہے کہ انجیکشن کے ری ایکشن پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ انجیکشن کو لیب ٹیسٹ کےلیے بھجوایا جائے گا۔