محمکہ موسمیات نے آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی کاامکان ظاہر کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے مزید 9 اموات کی تصدیق کردی گئی، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔