کراچی: پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کے گھر پر پولیس کا چھاپا

کراچی پولیس نے رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فہیم خان کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں 3 پولیس موبائلوں کو فہیم خان کے گھر کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو گھر میں داخل ہوتے اور پھر واپس باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چھاپے کے وقت پولیس موبائل سے خاتون اہلکار نے اتر کر گھر کی بیل بجائی، مرد اہلکار بھی موقع پر موجود تھے جبکہ ایک اہلکار موبائل سے ویڈیو بناتا رہا۔

اہلکاروں کے گھر سے باہر آتے ہی دیگر اہلکار موبائلوں میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں