پاکستانی اداکارہ منال خان کو مداح نے انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش کردی۔
اداکارہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی۔
اب منال خان نے سیاہ لباس میں ملبوس انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر ایک مداح نے تبصرہ کیا اور لکھا ‘میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں’۔
جواب میں اداکارہ نے کہا ‘میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں بھائی’، ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہے والا ایموجی بھی بنایا۔
بعدازاں اس مداح نے جواب میں لکھا ‘سُن کے دُکھ ہوا’۔