فیصل آباد: مقامی گلوکار قیصر منیر نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
قیصر منیر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہےکہ چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی کےگیتوں کو بے سرے انداز میں گایا اور نصرت فتح علی خان سے جھوٹا فیملی تعلق ظاہر کیا۔
قانونی نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی شہرت کو نقصان پہنچایا، قانون نوٹس میں مقامی گلوکار قیصر منیر نے 18 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔