چارسدہ : جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 2 افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

چارسدہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان ملزمان میں 2 پاکستانی اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔

ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جب کہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کوپاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں