لیسکو کے ایس ڈی او کو اسٹیل فیکٹری کے ورکرز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے مالک کو ایک با اثر صوبائی وزیر کی پشت پناہی حاصل ہے۔
لیسکو ذرائع کے کا بتانا ہےکہ محمود بوٹی کے ایس ڈی او حبیب بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ ترکی روڈ پر واقع اسٹیل فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں فیکٹری میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کی جارہی تھی، بجلی کاٹنے پر فیکٹری مالک نے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرکے ایس ڈی او کو یرغمال بنا کر تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کو بااثر صوبائی وزیر کی پشت پناہی حاصل ہے، پولیس کو مدد کیلئے بلایا گیا لیکن بروقت نہ پہنچی۔