کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا۔
پولیس کے مطابق قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا، دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جب کہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ دھڑ کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کے باقی حصوں کی تلاش جاری ہے جب کہ دھڑ کو بھی شناخت کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب خداداد کالونی میں فلیٹ سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی۔