گھر والوں کے منع کرنے اور دوستوں کے مذاق اڑانے پر برقع لینا چھوڑ دیا: ماہ نور حیدر

اداکارہ ماہ نور حیدر نے کہا ہےکہ وہ برقع لیا کرتی تھیں لیکن گھر والوں کے منع کرنے اور دوستوں کے مذاق اڑانے پر چھوڑ دیا۔

اداکارہ ماہ نور حیدر احمد علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔

احمد علی بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور حیدر نے کہا کہ میں برقع پہنتی تھی لیکن سب کے منع کرنے اور مذاق اڑانے پر برقع پہننا چھوڑ دیا۔

ادکارہ نے بتایا کہ میرے گھر میں لوگ مذہبی ہیں لیکن کوئی چادر یا برقع نہیں پہنتا، جب میں دسویں جماعت میں تھی تو میں نے پہلی بار برقع پہنا تھا اور اپنے والد کو دکھایا،مجھے لگا میرے والد مجھے سراہیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، والد نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کیا منافقت ہے، اس وقت مجھے ان کی بات سمجھ نہیں آئی کہ والد پہلے اندورونی تبدیلی لانے کی بات کررہے تھے۔

ماہ نور حیدر نے کہا کہ پھر میری والدہ بھی مجھے برقع پہننے سے منع کرتی تھیں اور بولتی تھیں کہ تم ہم جیسی نہیں لگتی ہو، اس کے علاوہ میرے دوستوں نے بھی میرا مذاق اڑایا تھا جس کے بعد میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں خود مختار ہوں اور اب میرا جب دل چاہتا ہے برقع پہن لیتی ہوں اور جب نہیں چاہتا تو نہیں پہنتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں