برطانوی انتخابات میں برمنگھم پیری بار میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔
برمنگھم پیری باری سے لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد صرف 507 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
خالد محمود 2001 سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔