کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان نےکوارٹر فائنل میں میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئز کو 3 -2 سے ہرایا۔

اشعب عرفان نے 2۔0 کے خسارے سے کم بیک کیا اور 11-8، 12-10، 4-11، 2-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے احسن ایاز کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ، احسن ایاز کو کینیڈا کے لیام موریسن نے ہرایا۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز 2-1 ایک کی برتری لینے لے بعد 3 ۔ 2 سے ہارگئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں جاری کینسو اوپن کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں