پنجاب میں 7 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے ایام میں صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق صوبے بھر میں 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بغیراجازت عوامی مقامات پراسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی جب کہ جلوس کے راستوں کے اطراف اور مکانات کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جلوس کے راستوں کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں جمع کرنے پربھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں