کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1300 کمی کے بعد 2 لاکھ45 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونا بھی1113 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیاہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 2376 ڈالر ہو گئی ہے۔