ڈیرہ اسماعیل خان میں 80 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق درابن روڈپر سگو کے قریب اغوا کاروں نے راکٹ لانچر دکھا کر نجی کمپنی کی کیش وین کو روکا اور وین عملے کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس نے بتایاکہ اغوا کار کیش وین کو عملے سمیت کلاچی کی طرف لے گئے جبکہ وین میں ڈرائیور اور 3 سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 2 بینکوں کا کیش تقریباً 80 لاکھ روپے سے زائد موجود تھے۔