راولپنڈی : بارانی یونیورسٹی میں طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ، مقدمہ درج

راولپنڈی : بارانی یونیورسٹی میں طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے پر 5 رکنی انکوائری کمیٹی بھی بنا دی ہے جس میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی 7 روز میں رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات پر طالب علموں کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بارانی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے، مقدمے میں ملزم انیب خان، منیب خان اور ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسٹی ہاسٹل میں طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، ملزمان نے یونیورسٹی ہاسٹل میں داخل ہوکر دو طالب علموں کو جنسی ہراساں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں