نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عائشہ نے طبی ملاحضے کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ جہانزیب کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایاکہ عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔