حافظ نعیم کا آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں ایک میڈیا گروپ کے عشائیے سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ ملک کا برین ڈرین ہورہا ہے، آرمی چیف اضافی مراعات چھوڑنے کا اعلان کریں، بیوروکریٹس سے بھی غیر ضروری مراعات واپس لی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دولت اور لوگ دونوں باہر جارہے ہیں،کالج یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، سولر پینلز لگوانا مسئلے کا حل نہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے، بڑا جاگیردار عیش کر رہا ہے اور چھوٹا کسان پس رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہمارے دھرنے کا مقصد لوگوں کو ان کا حق دلوانا ہے، جماعت اسلامی نے لیڈ نہ کیا تو قوم بالکل لیٹ جائے گی یا انارکی کی طرف چلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں