سنیل شیٹی کا انسانی اسمگلنگ کی شکار سیکڑوں لڑکیاں ریسکیو کرنے کا انکشاف

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والی لڑکیوں کو ریسکیو کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں اداکار سنیل شیٹی نے انسانی اسمگلنگ کے آپریشن کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہوں نے 400 لڑکیوں کو ریسکیو کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ وہ اور ان کی ساس بھارت میں ٹریفکنگ کے نام سے ایک این جی او چلاتے تھے جسے بعد میں وپلا فاؤنڈیشن میں تبدیل کردیا گیا، ان کی ساس اور دیگر این جی او نے مل کر قدم اٹھایا اور دنیا بھر میں 400 لڑکیوں کو ریسکیو کیا۔

سنیل شٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی کیونکہ یہ نقصان دہ ہو سکتا تھا اور یہ تمام تر چیزیں وزیراعلیٰ اور پھر پولیس کمشنر کے علاوہ اعلیٰ ترین خفیہ ٹیم کے ساتھ ہوئیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس بات کو بتانے کا مقصد ہے کہ میں ہیرو نہیں ہوں، میں ایک پیغام پہنچانے والا ہوں اور مجھ سے جو ہوسکا میں نے کیا، اس کے بعد بہت سے لوگوں نے میری مدد کی لیکن اصل ہیرو میری ساس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں