صوابی: بہن کی منگنی سے ناخوش بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کر کے 3 بہنوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زیدہ سٹی میں پیش آیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں جبکہ گھر میں موجود دو دیگر بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بہن کی منگنی پر ملزم ناخوش تھا اور اسی وجہ سے اس نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں اور والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں