ٹیکسز کی بھرمار نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، چینی کا کٹہ 6700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے، کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنہ 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، یہی نہیں بلکہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی حالیہ مہنگائی میں گزر بسر کرنا مشکل ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز نے عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے لہٰذا حکومت نئے ٹیکسز کو ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف کرنے کے اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں