پنجاب پولیس کے افسران کا اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور: پنجاب پولیس کے 45 افسران اور اہلکار مبینہ طورپر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث اور اسمگلر وں کے سہولت کار نکلے۔

آئی جی پنجاب کے مراسلے نے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا بھانڈاپھوڑ دیا۔

آئی جی پنجاب نے اپنے مراسلے میں منشیات کی اسمگلنگ اور سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں میں لاہور کا انسپکٹر مظہر اقبال، گوجرانوالہ کا سب انسپکٹر محمد عاطف، حافظ آباد کا انسپکٹر احد حسین، سب انسپکٹر لیاقت حسین اور راولپنڈی کا سب انسپکٹر سرمد الیاس شامل ہے۔

اس کے علاوہ اٹک سے سب انسپکٹر املاک حسین، سب انسپکٹر حسین شاہ، ایس ایچ او منور گجر، مظفر گڑھ سے ڈی ایس پی ریحان رسول، انسپکٹر اظہر حیدر اور سب انسپکٹر صابر کلاسرہ بھی اس دھندے میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں