بھارتی ریاست اتر پردیش میں 3 نوجوانوں نے نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پیشاب پینے پر مجبور کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکا ٹیکنیشن کے طور پر مختلف تقریبات میں آڈیو سسٹم اور ساؤنڈ سسٹم لگانے کا کام کرتا ہے، منگل کی رات لڑکے کو 3 نوجوانوں نے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ اسے پیشاب سے بھری بوتل پینے پر بھی مجبور کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں نے لڑکے کو خاندانی تقریب میں آڈیو سسٹم کی زائد فیس لینے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران ایک نوجوان ویڈیو بھی بناتا رہا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی اورپھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔