لاکھوں کے کپڑے اور کروڑوں کی جیولری ، اننت رادھیکا کی شادی پر کتنا خرچہ کیا گیا؟

اگر آپ سوشل میڈیا صارف ہیں تو یقیناً آپ نے بھی ایشیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پیسے کی بے تحاشا نمائش دیکھی ہوگی۔

اس شادی کیلئے جہاں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات آج ممبئی پہنچی ہوئی ہیں وہیں ہالی وڈ شخصیات جسٹن بیبر اور ریحانا کو شادی میں پرفارمنس دیتے دیکھا جاچکا ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ، اننت کی پری ویڈنگ تقریبات رواں سال مارچ میں گجرات کے جام نگر میں شروع ہوئی تھیں، پری ویڈنگ تقریبات کا دوسرا حصہ جون میں اٹلی سے فرانس جانے والے ایک وسیع وعریض کروز میں منعقد کیا گیا تو تیسرا اور آخری حصہ اب ممبئی میں منعقد کیا گیا ہے۔

لیکن کیا آپ تصور کرسکتے ہیں اننت رادھیکا کی مہنگی ترین شادی پر آنے والی لاگت امبانی خاندان کی مجموعی جائیداد کا ایک حصہ بھی نہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت اور رادھیکا کی شادی کی مجموعی لاگت 4 ہزار سے 5 ہزار کروڑ بھارتی روپوں کے درمیان ہے جی ہاں ! لیکن اس سے بھی حیران کن امر یہ ہے کہ 5 ہزار کروڑ امبانی فیملی کی ساری جائیداد کا 0.5 فیصد حصہ ہے۔

واضح رہے کہ فوربز کے مطابق 2024 میں مکیش امبانی کی جائیداد کی مجموعی مالیت 123 اعشاریہ 2 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ امبانی خاندان ایک شادی پر4 ہزار سے 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ کررہا ہے جو کہ ناقابل تصور حد تک زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ رقم عام خاندانوں کی جانب سے شادیوں پر خرچ کی جانے والی رقم سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی خاندان اپنی شادیوں پر اپنی دولت کا اس سے زائد حصہ خرچ کرتے ہٰیں اور اس مقابلے میں امبانی خاندان بے پناہ دولت کے باوجود اس کا کم فیصد شادی پر خرچ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں