2 شیروں کا ایسا کارنامہ جس نے سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما دیا

2 شیروں نے ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جس نے سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

دونوں شیروں نے مگر مچھوں سے بھرے پانی میں طویل فاصلے تک تیرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

جی ہاں واقعی دونوں شیروں نے افریقی ملک یوگنڈا میں سب سے زیادہ فاصلے تک تیرنے کا کارنامہ سر انجام دیا۔

یوگنڈا کے کوئین الزبتھ نیشنل پارک میں رہنے والے یہ دونوں شیر بھائی ہیں اور انہوں نے مگرمچھوں سے بھرے Kazinga Channel میں لگ بھگ ایک میل کے فاصلے تک تیراکی کی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ شیروں کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ فاصلے تک کی جانے والی تیراکی ہے۔

ان دونوں شیروں میں سے ایک جیکب ہے جو پہلے ہی بہت مشہور ہے۔

یہ شیر متعدد جان لیوا حالات کا مقابلہ کر چکا ہے جبکہ ایک شکاری پھندے کے باعث اس کی ایک ٹانگ کا کچھ حصہ بھی ضائع ہوگیا تھا۔

دونوں شیروں کے اس حیران کن کارنامے پر تحقیق کے نتائج جرنل ایکولوجی اینڈ ایوولیشن میں شائع ہوئے۔

محققین کے خیال میں جیکب اور اس کے بھائی ٹیبو نے Kazinga Channel کو انسانوں سے بچنے اور اپنے لیے شیرنیاں تلاش کرنے کے لیے عبور کیا۔

سائنسدان کافی عرصے سے جیکب کی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ افریقا کا سب سے بہادر شیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسے ایک بھینسے نے کچل دیا، اس کے خاندان کو شکاریوں نے زہر دیا، وہ 2 بار شکاری پھندوں میں پھنسا اور اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا۔

محققین کے مطابق جنوری 2024 میں دونوں بھائیوں کی دیگر شیروں سے 48 گھنٹوں کے دوران کئی بار شدید لڑائی ہوئی۔

جس کے بعد دونوں نے Kazinga Channel کو عبور کرنے کی 2 ناکام کوششیں کیں۔

تیسری بار وہ اس کوشش میں کامیاب ہوگئے جس دوران ایک مگرمچھ نے ان کا پیچھا بھی کیا۔

دونوں نے 45 منٹ تک تیر کر پانی کو عبور کیا اور بحفاظت دوسرے کنارے پر اتر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں