راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات، باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاں قتل

راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں باپ نے دو بچیوں کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، مقتول بچیوں کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں