کابل: افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبے نگرہار کے مختلف اضلاع میں اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے اب تک 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 350 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 1500 بچے لاپتا ہیں یا اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔