حیدرآباد: جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں گرمی کی شدت کے باعث ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تھانے کے مال خانے میں دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جن کو کراچی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔