کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی میں یکم جولائی کے بعدگزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں رات کا اوسط درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گزشتہ رات کم سےکم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات قرار دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں