گرمی کی شدت میں اضافہ، ماہرین نے انفیکشنز کے خطرے سے خبردار کردیا

کراچی: ماہرین صحت نے گرمی کی شدت کے ساتھ مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جانے سے خبردار کیا ہے۔

ماہرین صحت نے کہا ہےکہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز سر اٹھاتے ہیں جس سے بچنے کیلئے شہری باہر کےکھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کرپیئیں۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ غیرمعیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں۔

ماہرین نے ہدایت کی کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور تیز دھوپ میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین کے مطابق صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں، پانی، او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں