بیلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

بیلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس دکھائی ہے۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم گروپ ٹو کے تینوں میچز میں ناکام ہوگئی جس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین اوشیانا زون کے گروپ تھری میں تنزلی ہوگئی۔

گروپ ٹو کے میچز میں منگولیہ، ہانگ کانگ اور سنگاپور نے پاکستان کو با آسانی شکست دی۔

پاکستان ویمنز ٹیم سنگلز اور ڈبلز میں کوئی ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم مہک کھوکھر،آمنہ قیوم، سوہا علی اور اشنا سہیل پر مشتمل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں