امریکی نائب صدر کیلئے ڈیموکریٹ ڈونرز کو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا دشوار

امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس کے لیے ڈیموکریٹس ڈونرز کو صدر جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کی یقیین دہانی کرانا مشکل ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کے مطابق کاملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس کی درخواست پر 300 ڈیموکریٹ ڈونرز سے ملاقات کی جس میں آئندہ صدارتی انتخابات اور ڈیموکریٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کاملا ہیریس نے ڈونرز سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور ان کے پروجیکٹ 2025 کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا۔

کاملا ہیریس نے ملاقات میں بائیڈن سے متعلق صرف مختصر بات کی اور سوالات کا جواب نہیں دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کاملا ہیریس کیلئے ڈیموکریٹ ڈونرز کو صدر جو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا دشوار ہو گیا۔

کاملا ہیریس نے ڈونرز کو باور کرانے کی کوشش کی کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہم الیکشن جیت جائیں گے تاہم زیادہ تر ڈونرز نے کہا کہ کاملا ہیریس کی بات میں زیادہ وزن نہیں۔

کاملا ہیریس کی ملاقات بائیڈن پر دستبردار ہونے کے لیے بڑھتے دباؤ کے موقع پر ہوئی اور اکثر ڈیموکریٹس کا خیال ہے کاملا ہیریس ہی بائیڈن کی متبادل بہترین امیدوار ہوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈیموکریٹس کی اکثریت کے نزدیک کاملا ہیریس بہتر صدارتی امیدوار ہوں گی، 10 میں سے 6 ڈیموکریٹس کاملا ہیریس کو بہتر صدارتی امیدوارسمجھتےہیں جبکہ 10 میں سے 2 ڈیموکریٹس کے نزدیک کاملا بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں