ٹرمپ پرقاتلانہ حملہ کرنیوالے نوجوان نے پہلے ڈرون اڑا کر ہدف کاجائزہ لیا: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص نے پہلے ڈرون اڑا کر ہدف کاجائزہ لیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی ٹیکٹیکل ٹیم کا اہلکارٹرمپ پرحملہ آورکونشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔

دوسری جانب سیکریٹ سروس کے اہلکار نے ہدف واضح نہ ہونے کے باوجود حملہ آور کو ایک ہی گولی سے ہلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں