کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی

کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

جینی کیرینیاں نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، 35 سالہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کو لیڈ کیا۔

جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جینی کیرینیاں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔

پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی جنرل کے پاس ہے جو 2018 میں ملکی فوج کی سربراہ بنی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں