کراچی: ہاکس بے میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

کراچی میں ہاکس بے کے ساحل میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہاکس بے میں ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاجس کے تحت 4 افراد کو بچالیا گیا اور 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے یہ افراد پکنک منانے کیلئے ہاکس بے آئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں