میکسیکو میں ایک شراب بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے ٹاؤن ٹیکیلا میں قائم شراب بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جو فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم تھے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا تاحال معلوم نہیں ہو سکا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکا مرمتی کام کے دوران ہوا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر فیکٹری کے آس پاس موجود گھروں کو وقتی طور پر خالی کروایا گیا تھا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی تھی۔