پرائیویٹ جیٹ اور فرانس میں گھر! اننت اور رادھیکا کو شادی پر کس نے کیا قیمتی تحفہ دیا؟

دنیا کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی ان کی دیرینہ دوست رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ گزشتہ دنوں شادی ہوئی جس میں ناصرف بالی وڈ اداکاروں بلکہ دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب دونوں کو شادی پر مہمانوں کی جانب سے ملنے والے تحائف کی دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تحائف کی تفصیلات:

شاہ رخ خان:

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اس جوڑے کو پرتعیش تحفہ دیا ہے، کنگ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اننت اور رادھیکا کو فرانس میں 40 کروڑ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ بطور تحفہ دیا ہے۔

سلمان خان:

اداکار سلمان خان نے اننت اور رادھیکا کو ایک نئی اسپورٹس بائیک تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا:

سپر ہٹ جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اننت اور رادھیکا کو ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ مالیت کی ایک شال بطور تحفہ دی ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون:

بالی وڈ کے خوبصورت و کامیاب جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے انہیں رولز رائس تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بچن خاندان:

بچن خاندان نے جوڑے کو تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت 30 کروڑ روپے ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل:

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے انہیں 19 لاکھ مالیت کی سونے کی چین دی ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور:

اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے اننت اور رادھیکا کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی ایک مرسڈیز کار تحفے میں دی۔

اکشے کمار:

اداکار اکشے کمار جو کہ بیمار ہونے کی وجہ سے شادی میں شرکت نہیں کر سکے تھے لیکن انہوں نے استقبالیہ میں شرکت کی تھی اور جوڑے کو ایک سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی کُل مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔

مارک زکر برگ:

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو تحفے میں ایک پرائیویٹ جیٹ دیا ہے جس کی مالیت 300 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں