بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی

بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے جس وجہ سے سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ225 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور سڑکیں بہہ گئیں جب کہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں 120 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور 195 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست کے 11 اضلاع میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں