بھارت میں 5 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول رکھ کر اسکول لے گیا جہاں اس سے گولی چلنے سے طالب علم زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ نرسری جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچہ اپنے اسکول بیگ میں پستول چھپا کر اسکول لے آیا جہاں اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو تیسری جماعت کے طالب علم کو جالگی۔
پولیس کے مطابق گولی بچے کےبازو پر لگی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے، خوش قسمتی سے زخمی بچے کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے اسکول پہنچ کر پرنسپل کو حراست میں لے لیا جس سے لاپرواہی برتنے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔