ملک میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں 1200روپے تک اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہے۔

دس گرام سونے کا بھاو 1039 روپے اضافے سے دو لاکھ 17 ہزار365 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 27 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 415 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں