شاہ رخ خان نے اپنی کون سی بلاک بسٹر فلم کو کوڑا کرکٹ کہا تھا؟ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی کا انکشاف

بالی وڈ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی نے انکشاف کیا کہ کنگ خان نے سپر ہٹ فلم ‘کل ہو نا ہو’ کو کوڑا کرکٹ کہا تھا۔

نکھل اڈوانی نے انٹرویو میں شاہ رخ خان کی مزاحیہ انداز میں فلم پر تنقید کرنے کی عادت کے حوالے سے بتایا کہ جب ہم فلم محبتیں کر رہے تھے تو شاہ رخ خان ارے رام کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کو ملاقاتوں کے لیے آنے کی عادت ہے، ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ جو فلم ‘کل ہونا ہو’ بنا رہے ہیں وہ کوڑا کرکٹ ہے، آپ کو دوسری فلم دیکھنا چاہیے اور دیوداس زیادہ اچھی فلم ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر نکھل نے ’فلم کل ہو نا ہو‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ اداکار سیف علی خان اور پریتی زنتا کو کاسٹ کیا گیا تھا اور 2003 میں یہ فلم بلاک بسٹر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں