ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھی ہے۔

اس اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2432 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں