لاہور : سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر چوک پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جس دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نذیر نامی اے ایس آئی شہید ہو گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔