کترینہ کیف رات گئے عالیہ بھٹ کو میسجز کرکے کیا پوچھتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے دو ، تین بجے اداکارہ عالیہ بھٹ کو میسجز کرکے کچھ مشورے لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف دونوں ہی صفِ اول کی اداکارائیں ہیں جو کہ گہری دوستیں بھی ہیں، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عالیہ کے شوہر اداکار رنبیر کپور کترینہ کے سابق بوائے فرینڈ بھی رہ چکے ہیں۔

2017 میں نیہا دھوپیا کی جانب سے لیے جانے والے ایک انٹرویو میں عالیہ اور کترینا بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، اس پروگرام میں کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ آدھی رات کو عالیہ بھٹ کو پیغامات بھیجتی ہیں۔

کترینہ کیف نے بتایا کہ’عالیہ میری انسٹا کوئسٹن پرسن ہیں، یعنی میں انسٹاگرام سے متعلق جتنے سوالات ہوں وہ عالیہ سے پوچھتی ہوں، آدھی رات کو یعنی دو یا تین بجے میں اسے میسجز کرکے پوچھتی ہوں کہ میری تصویر انسٹاگرام پر ٹھیک سے فِٹ نہیں ہورہی تو میں کیا کروں؟۔’

اداکارہ نے کہا ‘عالیہ نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں یہ تصویر کا سائز چھوٹا کرنا پڑے گا’۔

کترینہ کیف کا کہنا تھاکہ’کبھی کبھی مجھے احساس بھی ہوتا ہے کہ رات کے ایک بجے یا اس کے بعد اسے میسج کرنا مناسب نہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں