کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے بعد آلودہ پانی پینے کے سبب کراچی کے اسپتالوں میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
رواں سال آلودہ پانی کے سبب اسہال اور پیچش کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں کے ڈیٹا کے مطابق جناح اسپتال میں یومیہ 50 مریض ڈائریا کے رپورٹ ہو رہے ہیں جب کہ سول اسپتال میں یومیہ 60 سے 65 مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر آرہے ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے کراچی میں مون سون کے بعد آلودہ پانی کو جان لیوا امراض کا سبب قرار دیا جا رہا ہے جب کہ کم قوت مدافعت کے حامل افراد کو اس موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔