اولمپکس میں ریکارڈ اور سونے کا تمغہ، علی ظفر نے ارشد کیلئے کتنے روپے انعام کا اعلان کیا؟

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کے لیے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر نے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے علی ظفر نے سوشل میڈیا پر انعام کا اعلان کیا۔

ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے انفرادی طور پر پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

گلوکار نے اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ اگر ہمارے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم سال میں 10 گولڈ جیت سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں