شوبز ستاروں نے ارشد ندیم کو ’قوم کا ہیرو‘ قرار دے دیا

پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز ستارے بھی مبارک باد دینے میں پیچھے نہ رہے۔

اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کو ناصرف قوم بلکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز ستارے بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

مختلف اداکاروں و گلوکاروں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

اس کے علاوہ اداکارہ عائزہ خان اورہانیہ عامر نے تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کی تعریف کی۔

اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سراہا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی وجہ سے پاکستان پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں