میرے مختصر لباس سے شوہر کو مسئلہ نہیں لیکن پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے: اشنا شاہ

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ میرے لباس یا ٹانگیں دکھانے پر شوہر کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کھری کھری سناٹے ہوئے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا۔

اشنا نے پاکستانیوں پر تنقید کی اور لکھا ایک طرف تو پاکستانی مسلمان نرگس فخری کے آئٹم گانوں کو شوق سے دیکھتے ہیں اور ان پر جھومتے ہیں، دوسری طرف وہ ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری پرورش کینیڈا جیسے ملک میں ہوئی جہاں کی تربیت پاکستان سے مختلف ہے جب کہ میں نے ایسے ہی ماحول میں تربیت پانے والے سفید فام مرد سے شادی کی جو میری طرح لبرل اور کھلی ذہنیت کے مالک ہیں۔

اشنا نے مزید لکھا کہ ان کے مختصر یا بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے بیرون ملک میں ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ان کی ایسی تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان میں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے کہ ان کی تربیت دو مختلف ماحول میں ہوئی لیکن وہ پاکستانیوں کی منافقت دیکھ کر حیران ہوتی ہیں۔

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ میری آج تک کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے اپنی شادی پر جو سرخ رنگ کی چولی (شرٹ) پہنی تھی، اس پر میں نے قوم اور مداحوں سے معافی مانگی تھی مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنی مرضی سے زندگی گزاریں گی، وہ لباس پر معافی نہیں مانگیں گی اور پاکستانی چاہے آئٹم سانگس دیکھیں یا پورن ویڈیوز کو تلاش کرتے رہیں لیکن وہ ان کی منافقت نہ ڈریں گی اور نہ اس پر بات کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں